ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: غیر قانونی گوا کی شراب ضبط

کاروار: غیر قانونی گوا کی شراب ضبط

Sat, 21 Mar 2020 11:05:29    S.O. News Service

کاروار، 21؍ مارچ (ایس او نیوز) یہاں علی الصباح ماجالی چیک پوسٹ پر محکمہ ایکسائز عملہ نے ایک شخص کو گرفتار کر کے غیر قانونی طور پر لاری میں لے جارہی تقریباً 114 ؍ لیٹر گوا کی شراب کو ضبط کر لیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والا لکشمن کنگا راج لوہے کی سلاخ لے جانے والی لاری میں گوا سے تقریباً 72 ؍ لیٹر کی شراب اور 42؍ لیٹربیئر لے جارہا تھا۔

مصدقہ اطلاع کے بعد محکمہ کے عملہ نے لاری کو روکا اور تلاشی لینے کے بعد شراب کو ضبط کر لیا جس کی قیمت 9900 روپئے بتائی جارہی ہے جب کہ لاری کی قیمت تقریباً 12؍ لاکھ ہے۔


Share: